Sunday, March 17, 2024

کانوں کا بجنا یا کانوں میں سنسناہٹ Tinnitus

 

کانوں کا بجنا یا کانوں میں سنسناہٹ Tinnitus




بعض لوگوں میں کان میں خرابی کی وجہ سے کان بجنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں، لیکن مریض ڈاکٹر سے براہ راست رابطہ کرنے کے بجائے، اتنی مشکل بیماری کو بھی فون پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ انکے لئے عرض ہے کہ ویسے تو کان بجنے کی تین چار بڑی ادویات ہیں، جیسے Kali Mur, Natrum Salic, Chenopodium Anth, Chininum Sulph, Graphites Nat لیکن اگر صحیح طور پر علامات لی جائیں تو پھر یہ ادویات بھی سامنے آجاتی ہیں۔
کانوں کا بجنا بائیں کان میں صرف۔۔۔۔ دائیں کان بالکل صحیح ہے۔ پھر دوا ہے، نکس اور کاسٹیکم
کانوں کا بجنا دائیں کان میں صرف۔۔۔۔ بائیاں کان بالکل ٹھیک ہے۔ پھر دوا ہے روڈوڈینڈران اور لائیکو
اسی طرح اگر دونوں کانوں میں آوازیں ہیں پر آوازیں مختلف ہیں تو دوا بھی مختلف ہوگی۔۔۔۔
🦻 کان میں مسلسل گھنٹیوں کے بجنے کی آواز۔۔۔ دوا ہے پٹرولیم
🦻 کان میں ہسنے کی طرح کی آوازوں کا آنا ۔ دوا ہے سلیشیا
🦻 کان میں ایسا محسوس ہونا جیسے کوئی کان میں گنگنا رہا ہے، دوا ہے چائنا
🦻 کان میں جیسے صبح باغ میں چڑیوں کی چہچاہٹ کی طرح کی آوازوں کا آنا، دوا ہے برائیونیا
🦻 کان میں بادل گرجنے کی طرح کی آواز دوا ہے سیلی سلیکم
🦻 کان میں شادی بیاہ پر ڈھول پیٹنے کی طرح کی آوازوں کا آنا۔۔۔۔ دوا ہے لیکسس
🦻 کان میں پرندوں کے پر پھڑپھڑانے کی طرح مسلسل آوازوں کا آنا۔۔۔۔ دوا ہے اینٹی مونیم ٹارٹ
🦻 کان میں کسی مشین کے چلنے کی مسلسل آوازوں کا آنا۔۔۔۔ دوا ہے ہائیڈراسٹس
🦻 کان میں اپنی ہی بولی آواز کو دوبارہ سُننا، جس کو بازگشت کہتے ہیں ۔۔۔۔ دوا ہے کاسٹیکم
🦻 کان میں مکھیوں کی طرح کی بھنبھانٹ دوا ہے فارمیکا روفا
🦻 کان میں پولیس انسپکٹر کی طرح کی سیٹی کی آواز کا آنا، دوا ہے مینگینم
🦻 کان میں کسی آبشار کی طرح پانی کا مسلسل گرنا، دوا ہے تھریڈیان
🦻 کان میں جیسے بس یا ٹرین میں سفر کرتے، کانوں سے ہوا گزرتی ہے، دوا ہے پلساٹیلا

احتیاط/۔ Disclaim
ہومیوپیتھک ادویات کے خواص اور بیماریوں سے متعلق آگاہی اور ان کا تدارک، یہاں صرف معلومات دینے کی نیت سے درج کیا گیا ہے، جونئیر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ان ادویات کو پڑھ کر اپنے مریضوں پر آزما کر اپنی پریکٹس بہتر کرسکتے ہیں۔ مریض یہ ادویات خود سے Self Medication ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں، بلکہ اگر آپ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو اپنے علاقے کے ایسے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں، جو تعلیم یافتہ ہو، تجربہ کار ہو، ہومیوپیتھی میں اچھی شُہرت کا حامل ہو، نیشنل کونسل اور ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہو،

تحریر و تحقیق۔ ڈاکٹر ماس، گجرات، پاکستان

No comments: