Dates Benefits - Ajwa Dates in Urdu part 2
Dates Benefits - Ajwa Dates in Urdu part 2 عجوہ کھجور کے فوائد اور ہومیو پیتھک استعمال گذشتہ سے پیوستہ - حصہ دوم سید انور فراز مریض، مرض اور علاج میں قرآن سے ہدایات ضروری ہیں اور جو اشارے قرآن میں مل جائیں، Admitted Facts یعنی امر ہیں باقی اس پر غوروفکر، تجربہ تجزیہ، تحقیق تعدیل کی تحریک دی گئی۔ اس بات کی مزید وضاحت سورة الحجر میں یوں فرمائی گئی۔ واعبد ربک حتی یاتیک الیقین (الحجر99 ) ” اپنے رب کی عبادت اس اعتماد اور یقین کے ساتھ کرو کہ تمہیں اس پر پورا یقین ہو، یہ ایک اللہ کی اپنے عبد پر، شاہکار تخلیق پر کمال مہربانی ہے “ دوسری جگہ پر اللہ تعالیٰ سورہ النحل میں شہد کے معاملے میں استعمال کا طریقہ اور مزید آگے تحقیق کرکے زیادہ سے زیادہ اس وحی کردہ مکھی ( مگس، النحل، Bee ) کے اجزائ، لعاب سے فائدہ اٹھانے کے لیے اکسایا گیا ہے تاکہ انسانیت اس اللہ کے نادر ادویات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکے، دکھی انسانیت، بیمار انسان شفاءیاب ہوسکے۔ قرآن مجید میں سورة النحل میں فرمایا۔ واوحی ربک الی النحل ان اتخذی من الجبال بیو...