Wednesday, March 13, 2024

رمضان کی تیاری اور کچن

رمضان میں افطاری اور احتیاط

 نوجوان بچیاں یا نئی شادی شدہ خواتین جب  افطاری اور سحری میں پکانے کا شوق یا ذمہ داری پوری  کرنے لگیں تو احتیاط کے طور پر شہد یا الیویرا کا پودا گھر میں سیفٹی کٹ کے طور پر رکھئے اپنی  بچیوں کو خصوصی طور پر آگاہی دیجئے تاکہ کچن میں کام کرتے وقت جل جانے کی صورت میں وہ ان میں سے کسی ایک کو فوری استعمال کر سکیں ۔ 

حفاظت کی دعا کے ساتھ کچن میں جانے کی عادت اپنائیں ،لینز استعمال کرتی ہوں تو چولہے سے دور رہیں ،سلک یا جرسی کے کپڑے پکاتے وقت نہ پہننے ہوئے ہوں ۔تیل اور پلاسٹک کے برتن چولہے سے دور رکھنے کی عادت ڈالیں،بال باندھ کر رکھیں ،سونےکی انگوٹھی وغیرہ کسی سیفٹی پن سے شرٹ میں لگا لیا کریں تاکہ گم نہ ہو جائیں ۔

خدا نخواستہ جل جائیں تو فوری طور پر ٹھنڈے پانی سے اس حصے کو دھو کر شہد لگائیں یا ایلویرا کے پتے کو توڑ کر اس کے جیل کا لیپ کریں ان شاءاللہ درد جلن اور نشان کا نام و نشان نہیں بچے گا ۔ 

بشکریہ:فرح رضوان