بسلسلہ عجوہ کھجور کے فوائد اور ہومیوپیتھک استعمال حصہ سوم
بسلسلہ عجوہ کھجور کے فوائد اور ہومیوپیتھک استعمال حصہ سوم سید انور فراز عجواکھجور یہ الہامی دوا ہے،نبی اکرم ﷺ کے ماموں حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ دل کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے مشورہ دیا کہ عجوا کھجور گٹھلی سمیت کھلائی جائے،پاکستان کے نامور ہومیو پیتھ ڈاکٹر خورشید محمد ملک ،راجن پور نے عجوا کھجور مع گٹھلی سے مدر ٹنکچر تیار کیا اور اس کی باقاعدہ پروونگ کی،وہ لکھتے ہیں، عجوا میں گلوکوز کی ایک قسم موجو د ہے اور پیکٹن pectin نامی نمک بھی ہے جو آنتوں کی غیر معمولی حرکات کو کم کرکے اسہال میں مفید ہے۔ عجوا میں وہ تمام بنیادی عناصر خاطر خواہ مقدار میں موجود ہیں جو انسان کو صحت مندرکھنے میں مدد دیتے ہیں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مرض کا دفعیہ بھی کرتے ہیں،مثلاً پروٹین، کاربوہائیڈرائٹس، کیلشیم، فولاد، فاسفورس، سلفر، کلورین، مینگیز وغیرہ، اس کے علاوہ ہارمون ، نیز وٹامن کی خاصی مقدار کم و بیش تقریباً تمام موجود ہیں، اس کی گٹھلی میں Sterols کے ساتھ ساتھ اسپرین کی ایک خاص قسم Sepsine پائی جاتی ہے جو خون کو سلامتی کی حد تک پتلا ...