Friday, April 5, 2024

بسلسلہ شہد ، شہد کی مکھی سے حاصل ادویات پر تجربات ۔ پارٹ 7


بسلسلہ شہد ، شہد کی مکھی سے حاصل ادویات پر تجربات

حصہ ہفتم

پروپولیس

propolis



یہ شہد کی مکھی ( النحل) (Bee) کے پیٹ سے خارج شدہ مواد جس کو الکتاب میں شافی اللہ کی ذات قدس نے شفاءقرار دیا ہے اور ساتھ ہی یہ حکم دیا ہے کہ تفکر سے ،سائنسی تجرباتی طریقے سے اس کے استعمال کے طریقے اپنائے جائیں، ساتھ ہی اس کا استعمال، کن بیماریوں اور کس انداز سے کیا جائے، یہ مواد شہد کے چھتے میں سے لیا جاتا ہے اور اس کا مدر ٹنچر سے 1x کی صورت میں محلول تیار کیا جاتا ہے۔

ہومیو پیتھی جو ایک انبیاءؑ کا طریقہ علاج ہے اس علاج بالمثل کے بنیادی طریقے سے (propoils) کی پروونگز بیسویں صدی کی آخری دو دہائیوں میں مکمل ہوئیں۔

میں نے اس کی پروونگز 1986 سے شروع کیں اور ساتھ ہی پیتھالوجیکل طریقہ بھی اپنایا، دسمبر 2000 ءتک جرمنی کے ہومیو ریسرچ سینٹر کے تجرباتی تجزئیے اور سوئٹزرلینڈ کے بورڈ آف ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی پرونگز بھی اکٹھی کی گئیں، لندن کے ہومیو پیتھک جریدوں میں بھی امریکہ اور بھارت کے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی اس ضمن میں ریسرچ چھپی، ان سب کے تجرباتی نتائج کا نقشہ کچھ ایسے بنتا ہے جس کو اختصار کے ساتھ بیان کردیا گیا ہے۔

حواس خمسہ

چھوت قسم کی حساسیت خاص طور پر دماغ کے غدودوں کے فنکشن پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے مایوسی اور شفایاب نہ ہونے کا رجحان پایا گیا، خاص طور پر یادداشت بہت متاثر ہوئی،قریب ترین ساتھیوں کے نام تک بھول جانا وغیرہ۔ خواب خاص طور پر مایوس کن، ایک فلم کی طرح چلتے رہیں لیکن یاد نہ رہیں۔

نظام انہضام

اس میں خاص طور پر پتے پر خاص اثر پایا جاتا ہے اور تیزابیت کو کم کرنے کا اثر زیادہ محسوس ہوا، جس سے معدے کے السر DUEDENADL ULCER کے لیے زیادہ اثر پذیر ہے۔

اعضائے حرکت

اس کا سب سے منفر اثر جسم کے تمام جوڑوں خاص طور پر گھٹنوں، ٹخنوں، کہنیوں، کندھے اور جبڑے کے جوڑوں پر ہے، ان جوڑوں میں یوریک ایسڈ کی وجہ سے یا پھر وجع مفاصلی (Rheumatitus Arthrites) اثرات سے جوڑوں کی ہڈیوں کی جھلی زخمی ہو جاتی ہے، سکڑ جاتی ہے، گھس جاتی ہے تو یہ اس کے ضائع شدہ حصے مرمت کردیتی ہے، اس مرض کے لیے Ceilegenration کے طور پر صرف واحد دوائی ہے۔

عام تکالیف

جسم کے کسی بھی حصے میں کسی وجہ سے زخم ہوگئے ہوں، گل سڑ گئے ہوں تو یہ دوائی ان کو ٹھیک کرتی ہے، زخموں کو مندمل کرنے میں معاون ہوتی ہے، منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ واحد دوائی ہے جو سب سے عمدہ (Redegenrating) مردہ Cells کی جگہ نئے سیل پیدا کرتی ہے، یہ دیگر بے ضرر طاقتور ادویہ کے عمل کو تیز کردیتی ہے اور صحت یابی میں بے حد معاون بن جاتی ہے۔

پوٹینسی : 2x عام مستعمل ہے اور اس سے تجربے ہوئے ہیں۔


No comments: