قد کا چھوٹا رہ جانا، بونا پن
قد کا چھوٹا رہ جانا، بونا پن قد بڑھانے کے لیے اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم کو توانائی اور کیلشیم وٹامن وغیرہ مل سکیں۔ بیس اکیس سال تک قدرتی طور پر قد بڑھ سکتا ہے۔ دودھ زیادہ لیں۔ رس دار پھلوں،سبزیوں،بادام،اخروٹ اور کشمکش کو غذا میں شامل کریں۔ اگر تین کیلوں کا ملک شیک روزانہ پیا جائے تو کافی فرق پڑ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ لٹکنے کی ورزش کریں۔ دیوار کے ساتھ سیدھے کھڑے ہوکر بالوں کے ساتھ پنسل کا نشان لگائیں۔ اب صبح شام دیوار کے ساتھ کھڑے ہوکر اوپر ہونے کی کوشش کریں۔ پائوں نہ اٹھائیں۔ ایک ماہ بعد دیکھیں۔ کچھ فرق پڑا ہے یا نہیں۔ دوبارہ نشان لگائیں۔ ہومیوپیتھک میں ایسی دوائیاں ہیں جن سے قد بڑھ سکتا ہے۔ اصل میں کیلشیم جسم کے لیے ضروری ہے۔ ہمارے ایک محترم بھائی نے ٹرائوٹ مچھلی کے کانٹوں سے قد بڑھانے کے لیے دوا بنائی۔ جس سے کافی فرق پڑا۔ مگر اب وہ دوا ہی ختم ہوچکی ہے۔ پتہ نہیں کب کانٹے دستیاب ہونگے؟ بیس سال تک وہ قد بڑھنے کا بتاتے ہیں۔ اس سے زیادہ کا نہیں۔ آپ لوگ اللہ کا شکر کریں کہ 5 تک قد ہے اس سے کم نہیں۔ 20 سال تک اگر ہومیو پیتھک دوا سے علاج کردیا جائے تو...